دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد ایک پوائنٹ مل گیا۔ پاکستان کی 90 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ ادھر ویسٹ انڈیز ایک پوائنٹ کی کمی کیساتھ 83 پوائنٹس کیساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ بیٹنگ کی درجہ بندی میں نوجوان بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر 8 ویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ محمد حفیظ 6 سیڑھیاں پار کر کے ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔
تیسرے ون ڈے کے سنچری میکر شعیب ملک کی کیرئیر بیسٹ 15 درجے ترقی کرنے کے بعد 45 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ون ڈے کے نئے کپتان سرفراز احمد کی بھی 3 درجے ترقی ہوئی اور 36 ویں پوزیشن ملی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں