تہران: سپریم لیڈر کے مشوروں کے برعکس 8 سال حکومت کرنے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں پھر سے انٹری دے دی۔ محمود احمدی نژاد کا نام مئی میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں رجسٹر کر لیا گیا۔ جس کے بعد اب ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی کو سخت حریف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح گزشہ دنوں ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک کھلا خط لکھا تھا جس میں محمود احمدی نژاد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویزے پر پابندی کے اقدام اور خواتین سے متعلق رویہ پر تنقید کی جبکہ امریکا کے سیاسی نظام پر تنقید کا خیرمقدم بھی کیا۔
احمدی نژاد اپنے خط امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ آپ نے سچائی کے ساتھ امریکی سیاسی نظام اور انتخابی ڈھانچے کو بدعنوان قرار دیا ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں اور اشرافیہ بہ شمول میرے دس لاکھ سے زیادہ ایرانی ہم وطنوں نے امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، عصرِ حاضر کا امریکہ سارے ملکوں کا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں