حج پالیسی 2017 منظور، نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی بھی ختم

03:07 PM, 12 Apr, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دیدی۔ سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ ساٹھ فیصد مقرر کیا گیا جبکہ 40 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت فریضہ حج کو جا سکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کے لئے گذشتہ سال کے اخراجات برقرار رکھے جائیں اور عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے حج اخراجات کا نظر ثانی شدہ تخمینہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس میں گیس کی ترقیاتی اسکیمیوں اور نئی ہاﺅسنگ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے وفاقی کابینہ کو نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اراضی کے حصول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی اور گیس کے کمرشل کنکشنز پر عائد پابندی بھی اٹھا لی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں