لاہور: بنگلہ دیشی باﺅلر نے ایساریکارڈ بنادیا ہے جسے توڑنا کسی کے لیے بھی ناممکن ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سیکنڈ ڈویژن لیگ میں لال ماتیا کرکٹ کلب کے باﺅلر سوجن محمد نے بطور احتجاج وائیڈ اور نو بالز کے ذریعے اپنے اوور کی 4گیندوں پر 92رنز بنوا کر ایک ایساریکارڈ قائم کردیا جس کی دنیائے کرکٹ میں کوئی نظیر نہیںملتی۔
سوجن محمد نے اپنے اوور میں 65وائیڈ اور 13نو بالیں کیں اور ان کی 4قانونی گیندوں پر ایگزیوم کے اوپننگ بلے باز مستفیض الرحمان نے 12رنز بٹورے جس کی بدولت ایگزیوم نے محض 44گیندوں پر 92رنز سکور کرکے کامیابی حاصل کرلی،سوجن محمود نے مجموعی طور پر322گیندیں کیں،لال ماتیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 14اوورز میں 88رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی تھی ۔
لال ماتیا کلب کے جنرل سیکریٹری عدنان رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس کے وقت ہمار ے کپتان کو سکہ نہیں دیکھنے دیا گیا اور بیٹنگ کے لیے اندر بھیج دیا گیا جبکہ امپائرز کے کچھ فیصلے بھی ہمار ے خلاف آئے ، ہمارے لڑکے 17،18اور 19سال کے ہیں جنہوں نے اس ناانصافی پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4گیندوں پر 92رنز دیدیئ