کراچی میں شدید موسم نے شہریوں کو بے حال کردیا، آج بھی ہوش اڑانے والی گرمی پڑنے کا امکان

کراچی میں شدید موسم نے شہریوں کو بے حال کردیا، آج بھی ہوش اڑانے والی گرمی پڑنے کا امکان

کراچی: سورج قہر ڈھانے لگا ، کراچی میں آج بھی ہوش اڑانے والی گرمی پڑنے کا امکان ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی گرم موسم نے انٹری دیدی موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج بھی سورج کاغضب جاری جبکہ پارہ 42 آج بھی ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔اس وقت سات سے نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ شہر میں گرمی کی شدت کل تک برقرار رہے گی۔ جمعرات کے بعد درجہ حرارت نیچے آسکتا ہے .اندورن سندھ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی زوروں پر ہے لاہور،اسلام آباد اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت اوپر جانے لگا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے ، سب سے زیادہ گرمی سبی اور تربت میں پڑ رہی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کےدوران بھی گرم اور خشک موسم کی لہر قرار رہے گی ،تاہم مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں