کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، القاعدہ برصغیر کے 5 دہشتگرد گرفتار

کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، القاعدہ برصغیر کے 5 دہشتگرد گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز کے کرنل جنرل اسٹاف قیصر نواز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پر امن شہریوں کی اطلاعات پر رینجرز نے مواچھ گوٹھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد مختلف اوقات میں کالعدم تنظیموں میں شامل ہوئے اور افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

یہ گروہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے ملکر براستہ بلوچستان پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ایک اہم مقام پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے تھے۔

گرفتار ملزمان میں طاہر زمان، محمد نواز، بلال احمد عرف کاشف عرف جاوید، محمد فرحان صدیقی اور در محمد مشہدی شامل ہیں جو کہ پولیس و رینجرز پر حملوں سمیت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں