جودہپور: بھارت کے ضلع جودہپور میں گردن کے گرد سانپ لپیٹ کر تصویر بنوانے والا جان سے گیا۔تفصیلات 35سالہ بابو رام جھکڑ نے اپنی گردن کے گرد سانپ لپیٹ کر تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا
جسے سپیرے نے پورا کرنے کے لیے اس کی گردن کے گرد سانپ لپیٹنے کی کوشش کی تاہم سانپ لپیٹنے کے دوران سانپ نے اچانک اس کان پر کاٹ لیا۔
تاہم تھوڑی دیر بعد بابو رام کو محسوس ہوا کہ اس سانپ نے کاٹ لیا ہے مگر اسے یہ نہیں پتہ تھا کہ سانپ کا زہر کااثر کر رہا۔
بس چند لمحوں بعد ہی بابو رام زمین پر گرا اور جان کی بازی ہار گیا ۔ سانپ لپیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو چکی ہے ۔
دیکھنے والوں نے بابو رام کی غیر متوقع موت اور سپیرے کی غیر ذمہ داری کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیاہے ۔
گردن کے گرد سانپ لپیٹ کر تصویر بنوانے والا جان سے گیا
01:55 PM, 12 Apr, 2017