شاہد آفریدی کو آئی سی سی کے آٹھ سفیروں میں شامل کر لیا گیا

01:34 PM, 12 Apr, 2017

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2017ءکیلئے 8 سفیروں کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ءکیلئے 8 سفیروں کا اعلان کیا ہے اور پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کو ملا ہے۔  

آئی سی سی نے بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ، سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا، جنوبی افریقہ کیلئے گریم سمتھ، نیوزی لینڈ کے شین بونڈ، آسٹریلیا کے مائیکل ہسی، بنگلہ دیش کے حبیب البشر، انگلینڈ کے این بیل کو سفیر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہو گا جس میں صرف 50 دن باقی رہ گئے ہیں، ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 4 جون کو ہو گا۔

مزیدخبریں