اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس کے دوران حج پالیسی 2017 کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں حج اسکیم، نئے گیس کنیکشنز اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز سمیت اہم منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے جس کے مطابق رواں برس 60 فیصد لوگ سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 40 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جا سکیں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے حج اخراجات میں اضافے کو مسترد کر دیاہے ۔ حج اخراجات میں کمی سے حاجیوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔