سفید با ل میری پہچان بن چکے ہیں : مرینہ

01:10 PM, 12 Apr, 2017

لاہور:پاکستان ٹیلی وژن کے نوے کی دہائی کے ڈرامے جہاں ملک گیر شہرت رکھتے ہیں وہیں اس دور کے اداکار بھی ہر دلعزیز ہیں ان ہی اداکاروں میں سے ایک مرینہ خان بھی ہیں ۔ اداکارہ و ڈرامہ ڈائریکٹر مرینہ خان کا کہنا ہے ’کہ میری وجہ شہرت ڈرامہ سیریل تنہائیاں تھی، جس سے مجھے ملک گیر شہرت ملی۔میراشوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایک دوست کہکشاں پہلے ہی ٹی وی پر کام کر رہی تھی اور میں اس کے ساتھ ٹی وی اسٹوڈیو جایا کرتی تھی۔ انہی دنوں شہزاد خلیل ڈرامہ سیریل تنہائیاں کے آڈیشن لے رہے تھے اور انہیں بھی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا گیا‘۔


اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل تنہائیاں آن ائیر ہونے سے ایک روز قبل ہی مجھے بہروز سبزواری نے آگاہ کر دیا تھا کہ کل سے تمہاری زندگی بدل رہی ہے اور پھر ایسا ہی ہوا۔ میرے سفید بال میری پہچان کا حصہ بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں