وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت وزراء اور مشیر شریک ہیں۔

کابینہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت، خارجہ پالیسی اور ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزراء نے کابینہ ہال پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا اور وزیراعظم نے تمام وزراء سے مصافحہ کر کے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں