اسلام آباد: سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے بحث کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں باضابطہ قرارداد بھی جمع کرا دی۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں شمولیت کے حکومتی فیصلے پر گہری تشویش ہے۔
پارلیمنٹ کی مشاورت کے بغیر اس قسم کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمان اس اتحاد میں شمولیت کے اسباب و اثرات سے بالکل لاعلم اور ناوقف ہے۔
اس فیصلے سے متعلق اتفاق رائے کے لیے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری طلب کیا جائے۔ تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ پاکستان مسلم ممالک میں اتحاد کے لیے کام کرے گا۔ قرارداد میں یمن سے متعلق 2015 کی پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں