ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کی کوششیں تیز کر دیں

 ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کی کوششیں تیز کر دیں

کراچی: اربوں روپے کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیس میں ضمانت ملی تو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کی تیاری پکڑ لی۔ ای سی ایل میں سے نام خارج کرانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ڈاکٹر عاصم کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں میڈیکل بورڈ نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی تجویز دی ہے۔

کمر کی سرجری اور دیگر امراض کے علاج کیلئے ان کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔ اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف چار سو اناسی ارب کرپشن کے دو ریفرنسز پر ضمانت منظور کی گئی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم کرپشن کے دو کیسز اور اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں