پنجاب میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کا سلیبس تبدیل

12:04 PM, 12 Apr, 2017

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ دو ہزار سترہ کا (ایم کیٹ) کا نیا سلیبس جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی نے 220 نمبروں پر مشتمل انٹری ٹیسٹ کا تفصیلی سلیبس جاری کیا ہے۔

سلیبس کے مطابق بائیولوجی کے 88 نمبرز، کیمسٹری کے 58 نمبرز، فزکس کے 44 نمبرز، انگریزی کے 30 نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت رواں سال انٹری ٹیسٹ کا نیا سلیبس 43 صفحات پر مشتمل ہے جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں