کراچی: پاک سرزمین پارٹی کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

11:52 AM, 12 Apr, 2017

کراچی: کراچی والوں کے لیے مسائل تو نئے نہیں لیکن انہیں حل کرانے کے لیے نئے نئے طریقے سامنے آنے لگے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی پر احتجاج کا رنگ ایسا چڑھا کہ ساتویں روز بھی پارٹی قائدین اور کارکنوں نے پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ کو ہی اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہوا ہے۔

پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کہتے ہیں عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ حل کرائے بغیر گھروں کو نہیں جائیں گے۔

کراچی میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں تو سیاسی جماعتیں بھی عوامی مسائل کرانے کے لیے بے تاب ہیں۔ جماعت اسلامی نے بھی گورنر ہاؤس جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں