لندن:ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سندھ کی مشاورت کے بعد بھی انٹر پول نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ انٹرو پول کے مطابق تقریر کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کرنا سیاسی انتقام کے زمرے میں آتا ہے۔نجی ٹی وی نے زرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرپول نے ایف آئی اے کے جواب کو ایک بار پھر غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ سے متعلق ہمارے اعتراضات کو دور نہیں کیا گیا۔
ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھیجے گئے جوابی مراسلے میں ایسا لگتا ہیں کہ مقدمہ سیاسی انتقام لینے کے لئے بنایا گیا انٹرپول کے قانون کے آرٹیکل 3کے تحت ایسے کیسز میں ریڈ وارنٹ جاری نہیں کئے جاتے جس میں سیاسی تقریر کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کیا جاسکے۔ انٹر پول کا قانون سیاسی اور ذاتی انتقام کی بنا پر ایسے واقعات میں ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے روکتا ہے۔