روس سے تعلقات پر ایف بی آیی نے ٹرمپ کے مشیر کی جاسوسی کی تھی،واشنگٹن پوسٹ

روس سے تعلقات پر ایف بی آیی نے ٹرمپ کے مشیر کی جاسوسی کی تھی،واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن :امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو گذتشہ برس صدر ٹرمپ کے ایک مشیر کی جاسوس کرنے کی اجازت دی گئی تھی،اس شخص پر روس کے لیے کام کرنے کے شبہ پر جاسوسی کی اجازت دی گئی تھی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اہلکاروں نے نام ظاہر کیے بغیر تصدیق کی کہ ایف بی آئی نے کارٹر پیج کی نگرانی کے لیے عدالت سے وارنٹ حاصل کیے تھے۔
بعد میں کارٹر پیج کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے الگ کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کے ماسکو کے دوروں کے بارے میں میڈیا میں بہت کچھ کہا جا رہا تھا تاہم کارٹر پیج نے کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی انتخابی ٹیم کی نگرانی کر رہی ہے تاہم انھوں نے اس بارے میں کبھی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے روس کے ساتھ مبینہ روابط کے بارے میں تفتیش کرنے والی کمیٹی امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر سے پوچھ گچھ کرے گی۔
اس معاملے میں کانگریس کی سطح کے دو جبکہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ایک بار جانچ ہو چکی ہے۔امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے تحقیقات کرنے ڈیموکریٹک سینیٹر کا کہنا تھا کہ روس نے امریکی انتخاب کو بھرپور 'پراپیگنڈے' کے ذریعے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی۔