اسلام آباد :پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کشتی بھارتی سمندری حدود کے قریب ڈوب گئی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے 3 اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کشتی بھارتی سمندری حدود کے قریب ڈوب گئی ،بھارتی میڈیا نے پر وپیگینڈہ کیا کہ پاکستان میری ٹائم کی کشتی بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے کے بعد بھارتی ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی میری ٹائم کے دو اہلکاروں کو بچالیا گیا ہے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے۔