سری نگر :نئی دہلی کی سرکار کی چھتری تلے مقبوضہ کشمیر کی حکمرانی کرنے والے فاروق عبداللہ نے بھی بھارتی حکومت کو جھنجھوڑ ڈالا۔سابق کٹھ پتلی وز یر اعلی ٰفاروق عبداللہ نے بھی کہ دیا ۔ بھارت ہوش میں نہ آیا تو کشمیر کھو دے گا۔دنیا میں تحریک آزادی کی گونج دیکھ کر فاروق عبداللہ نے بھی یوٹرن لے لیا۔مودی سرکار کو کشمیر پالیسی پر آنکھیں کھول لینے کا کہ دیا۔
کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ۔سابق کٹھ پتلی وزیراعلی فاروق عبداللہ نجی ٹی وی پروگرام میں پھٹ پڑے ۔ بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بولے۔آگ سے مت کھیلو جاگ جاو ورنہ کشمیر کھو دو گے ۔سابق کٹھ پتلی وزیراعلی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ،دن بدن بڑھتی بھارتی بربریت سے کشمیری نوجوانوں کا خون کھول رہا ہے ۔
مودی سرکار آنکھیں کھول کر دیکھے ،کشمیری عہدوںاورمراعات کے لئے نہیں بلکہ آزادی کی خاطر لڑ رہے ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کا فوجی نہیں سیاسی حل نکالنے کیلئے بھارت کو پاکستان سے بات کی جائے۔