آ ئل ڈپو میں آتشزدگی ، آگ نےعمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

09:52 PM, 11 Sep, 2024

 کراچی :  کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر تین میں   آئل ڈپو میں آگ  لگ گئی، آگ کے شعلے نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر موجود ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی گاڑیاں   آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔غیر قانونی پیٹر پمپ   عمارت کے نیچے قائم تھا۔

ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ  عمارت میں موجود افراد چھت پر ہیں،تمام افراد کو نکالنے کی کوششیں  جاری ہیں۔

آگ لگنے کے باعث اطراف کی بجلی منقطع کردی گئی  ہے، آگ کے باعث 10 سے زائد موٹر سائیکل نذرآتش  ہوگئیں جبکہ  اطراف کی دکانوں کو بھی آگ سے نقصان پہنچا ہے۔


 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہ فیصل کالونی میں موجودرہائشی عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت  کردی ۔


وزیراعلیٰ سندھ نے  کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرملیر کو  فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت  کرتے ہوئے امدادی کاموں کی نگرانی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  لوگوں کو محفوط مقام تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے، لمحے لمحے کی صورتحال سے مجھے باخبر رکھا جائے، آگ لگنے کی اصل وجہ غیر قانونی پیٹرول پمپ بتائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ  غیر قانونی پیٹرول بیچنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، جہاں جہاں اس طرح کے غیر قانونی کھلے پیٹرول کا کاروبار چل رہا ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن یا جائے،انسانی جانوں سے کھیلنے کا  کسی کوحق نہیں دے سکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے ہدایت کی کہ  آگ پرفوری قابو پا کر مجھے رپورٹ پیش کریں۔

مزیدخبریں