لاہور ہائیکورٹ نے  ڈیفنس کار حادثے کے ملزم  کی ضمانت منظور کرلی

08:29 PM, 11 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ 

لاہور  ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز  رضوی اور  جسٹس طارق ندیم پر مشتمل 2  رکنی بینچ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے، جیونائل کے لیے میڈیکل بورڈ  بنایا گیا ہے، جب میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آجائےگی تب ضمانت پر فیصلہ کرلیا جائے،۔دلائل سن کر عدالت نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ملزم افنان کے وکلا نے دلائل میں کہا کہ تفتیش  میں افنان کے تین دوستوں کو  بےگناہ قرار دیا گیا۔ تفتیش میں مدعی کے لگائےگئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس  وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی گئی،  جن گواہوں کوشامل کیا گیا وہ موقع پر نہیں تھے،گواہ  زبیر غفور نے 2 بیانات جمع کرائے، افنان کی عمر 17 سال 6 مہینے بنتی تھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسے چالان میں جیونائل ڈکلیئرکیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ  چالان میں اسے جیونائل لکھا گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ اگر 6 ماہ میں ٹرائل شروع  نہیں ہوتا تو ضمانت دی جائے۔

مزیدخبریں