پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں  کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی نے  تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

07:47 PM, 11 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں  کے معاملے میں  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے خط میں لکھا کہ   نو ستمبر کی شب اگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو آگاہ کیا جائے ،معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے مذکورہ تحقیقات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں