اسلام آباد:پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں،پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ سپیکر چیمبر کے چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے اور انہیں سپیکر کے حکم پر فوری طور پر اجلاس میں لایا جائے۔وفاقی وزرا اسحاق ڈار،محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسپیکر چیمبر میں ایاز صادق سےملاقات کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لیے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں ہے، امید ہے جلد پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر ہمارا قانون حق ہے کیونکہ اسمبلی کے فلور سے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔
بعدازاں ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آرڈر آئندہ اجلاس کے لیے جاری کردیے۔قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس کل دن 11 بجے ہو گا۔