8 ستمبر کو ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کی اجازت ملی،اس کے بعد جو ہوا آپ کے سامنے ہے: شاہد خاقان عباسی 

04:50 PM, 11 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ   8 ستمبر کو ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کی اجازت ملی،اس کے بعد جو ہوا آپ کے سامنے ہے۔ چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کہاکہ    8 ستمبر کو ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کی اجازت ملی،اس کے بعد جو ہوا آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ اسلام آباد سے باہر تھا، حکومت نے آدھا اسلام آباد بند کردیا حکومت نے جلسہ والے دن انٹرنیٹ سست کردیا، یہ کون سی جمہوریت ہے، آپ نے خود کو بھی محصور کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جلسہ کے دوران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے جو تقریر کی اس میں صرف الزامات تھے،جلسہ میں عوام کی بات کسی نے بھی نہیں کی، ایک ذمہ دار عہدے پر جب آپ ہوں تو جو بھی بولیں تو لوگ اس سے آپ کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج ایک نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں