اسلام آباد:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ آئین کی بالادستی کے لیے آپ جہاں تک جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ آئین کی بالادستی کے لیے آپ جہاں تک جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایوان میں بڑی اچھی باتیں ہوئیں، ریکارڈ پر آگئی ہیں، ایوان میں بڑا اچھا ماحول ہے، اللّٰہ نظر بد سے بچائے، دوستوں نے ایمانداری سے باتیں کیں، لیکن جس انداز سے ہوئیں وہ ٹھیک نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 100 فیصد آپ کے ساتھ ہیں اور کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے آپ کو حلفا یقین دلاتے ہیں کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانے اور ہر ادارے کو آئین کے دائرے میں رکھنے کے لیے جس حد تک آپ جائیں گے آپ کے ساتھ ہیں۔