اسلام آباد: چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دے دی گئی اوراس کے لیے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج کمیٹی بنا دیتے ہیں تاکہ آج سے ہی کام شروع ہو جائے، بیرسٹر گوہر، آپ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میرے پاس آجائیے گا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کہتے ہیں کہ یہ سب میں نے کرایا ہے؟ پی ٹی آئی کے لوگ بتائیں کیا میں نے اچھا کردار ادا کیا ہے یا نہیں؟
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر، آپ اپنے دوستوں کو بتا کر آئیے گا کہ آپ کوئی سازش کرنے نہیں آرہے، قیادت بیٹھے یا نہ بیٹھےکیا ہم پارلیمنٹیرینز میثاق پارلیمنٹ پر سائن نہیں کرسکتے؟ ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر لازمی بات کریں مگر ذاتیات سے نکل آئیں، پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے، جو واقعہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کریں گے۔