آئین کی بالادستی کے  بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا،  ہمیں  ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے:بلاول بھٹو

03:53 PM, 11 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی پی پی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کاکہنا ہےکہ   آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، سیاست اپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے۔پی پی پی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہاکہ   آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، سیاست اپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے۔

ہم نے سیاست کو گالی بنادیا ہے، اسمبلی کی گیلریز میں اس وقت طلبا جو ملک کا مستقبل ہیں ، وہ بیٹھے ہیں، ہم نے اسی سیاست سےعوام کو تحفظ، ریلیف دیناہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم باہر جوسیاست کریں وہ ہمارا مسئلہ ہے، لیکن ایوان کےاندر ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتا آ رہا ہوں، ان کے ساتھ مختلف میٹنگز میں بیٹھتا ہوں، سیاسی اختلافِ رائے ہو سکتا ہے، ہم نے مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر حکومت کا کردار یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں جیل میں بند کیا تھا، اب ہم نے پتھر کا جواب پتھر سے دینا ہے تو ایک دن کے لیے ہم خوش ہوں گے لیکن کل میں اور آپ اسی جیل میں ہوں گے، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو میری ان سے صرف اتنی مخالفت تھی کہ جس سسٹم کے لیے میرے خاندان نے قربانیاں دی ہیں، وہ چلے، اسی وجہ سے بےنظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کیا، 18ویں ترمیم کی، این ایف سی ایوارڈ منظور کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ حکومت کی کارکردگی اس بنیادی معاملے پر کیا ہے، وزیر اعظم، ان کی معاشی کی کارکردگی کے بارے میں اس ایوان کو بتانا چاہوں گا کہ 8مہینے پہلے مہنگائی کی شرح کیا تھی، حکومت نے اپنے لیے بجٹ میں ہدف 12 فیصد لانے کا رکھا تھا، ابھی سال بھی پورا نہیں ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں