ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان کی پہلی کامیابی،جاپان کو 1-2سے ہرا دیا

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان کی پہلی کامیابی،جاپان کو 1-2سے ہرا دیا

بیجنگ : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا ۔کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ، دوسرے کواٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے پاکستان کی برتری دگنی کردی۔


لیکن سات منٹ بعد جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ایک گول کا خصارہ کم کیا ، دونوں ٹیموں نے چوتھے کواٹر میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے، اس قبل کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا ہوگئے تھے۔پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔

مصنف کے بارے میں