اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.7 ریکارڈ

 اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.7 ریکارڈ

لاہور:  اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

لاہور ، اسلام آباد ، پشاور ، ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کے باعث  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ۔
 

زلزلے کے جھٹکے لاہور ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔ 

اس کے علاوہ ساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ، سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مر کز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے  کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہےاور اس کا مرکزڈی جی خان تھا ۔

مصنف کے بارے میں