نواز شریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

 نواز شریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور :  سابق وزیر اعظم پاکستان اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ  اور سابق خاتون اوّل محترمہ بیگم کلثوم نواز کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

بیگم کلثوم نواز نے یکم جولائی 1950ء کو اندورن لاہور کے کشمیری گھرانے میں آنکھ کھولی،انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپریل 1971ء میں نواز شریف کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، بیگم کلثوم نواز کے دو بیٹے حسن اور حسین نواز، جبکہ دو بیٹیاں مریم اور اسماء نواز ہیں۔ 

بیگم  کلثوم نواز کو تین دفعہ خاتون اوّل ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔

این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے باوجود وہ حلف نہیں اٹھا سکیں،بیگم کلثوم نواز کو گلے کے سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کی غرض سے لندن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور طویل علالت کے بعد وہ 11 ستمبر 2018ء کو لندن میں انتقال کر گئیں۔

مصنف کے بارے میں