عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

10:15 AM, 11 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن :ا نٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی ، لندن برینٹ آئل دسمبر 2021 سے بھی کم سطح پر آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوپیک نے 2025 میں آئل کی طلب میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔  عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 69.08 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ مئی 2023 کی سطح سے بھی نیچے آ کر 65.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر کر 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ کر رہی تھیں۔ لیبیا نے خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی، ڈیمانڈ سائیڈ پر کمی کے سبب بھی قیمتیں گریں۔

ماہرین  کا کہان ہے کہ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ہے۔اس کے علاوہ پٹرولیم  مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی   مزید کم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں