غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت جاری ، خیمہ بستی پر اسرائیلی حملے میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت جاری ، خیمہ بستی پر اسرائیلی حملے میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت جاری ، خیمہ بستی پر اسرائیلی حملے میں مزید 40 فلسطینی  شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی فوج نے اب کی بار غزہ کے المواسی کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے۔

خیمہ بستی میں اسرائیلی بمباری کے دوران  وزنی بموں کے استعمال سے محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ میں 30 فٹ گہرے گڑھے پڑگئے جس سے  لاشوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر  اسرائیلی فوج نے پولیو مہم کےلیے شمالی غزہ جانے والے یو این عملے کو حراست میں لے لیا اور  عملے کی گاڑیوں کو بلڈوزروں سے نقصان پہنچایا۔مزید برآں  نابلوس کے 3 دیہات پر اسرائیلی قبضے کےلیے فلسطینیوں کو جگہ خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔


یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں ہزاروں بچے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جا چکے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 972 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 94 ہزار 761 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

مصنف کے بارے میں