سینیگال کے ساحل پرکشتی الٹ گئی ،26 تارکین وطن ہلاک

09:47 AM, 11 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

سینیگال : سینیگال کے شمال میں غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کرنے والے  تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی جو کینری جزائر جانے کے لیے نکلی تھی سینٹ لوئس شہر کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 100غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

معلوم ہوا کہ کشتی پر سینیگال کے شہریوں کے علاوہ گائنی، موریطانیہ اور گیمبیا کے شہری بھی سوار تھے،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں