جارجیا ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

12:31 AM, 11 Sep, 2024

امریکا:امریکی ریاست جارجیا کے ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے۔ اٹلانٹا ایئرپورٹ کے رن وے پر امریکی ایئر لائن کے دو طیارے آپس میں ٹکرائے۔

 ٹوکیو جانے والا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران لوزیانا جانے والے طیارے کے پیچھے سے ٹکرایا جس سے طیارے کا پچھلا حصہ نوے کی ڈگری تک مُڑ گیا۔

اس تصادم میں دوسرے طیارے کے پر کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

امریکی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں