کولمبو: پاک بھارت میچ پچاس پچاس اووروں کا ہی ہوگا۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں بارش رکنے کےبعد پاکستان اور بھارت کا میچ شرو ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونےوالا میں 50،50 اوورز کا ہی ہوگا جس میں بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی جب کہ بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا ۔ پچ اور گراؤنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا ۔تاہم اب میچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور شائقین میچ کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔