کولمبو: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں حارث رئوف ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر انجری کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں بائولنگ نہیں کرائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے فاسٹ بائولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں لہذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے، حارث رؤف احتیاطی طور پر بائولنگ نہیں کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے ۔تاہم ایم آر آئی میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا۔ ٹیم میڈیکل پینل حارث رؤف کا مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ آج دوبارہ وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں کل بارش کے باعث روکا گیا تھا۔بھارت نے گزشتہ روز 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے۔