اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کےڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے اپنا استعفی چیئرمین نیب کو جمع کرا دیا۔استعفے میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب سے قبل چیئرمین نیب آفتاب سلطان اور پراسکیوٹر جنرل اصغر حیدر بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔