اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کی دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست ضمانت میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے 14 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
پراسیکورٹر کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت کی دائر درخواست میں شریک ملزم اسد عمر کی ضمانت کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا گیا۔ ایف ائی آے کی دائر درخواست کو اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کے ساتھ سنا جائے ۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج اچوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کی دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست ضمانت میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
فاضل جج نے 14 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔