گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں ایک 21 سالہ شخص نےوالد کا ماں کو دھوکہ دینے پر مبینہ طور پر اپنے والد اور دادا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جیسمین نے اپنے والد وکرماجیت راؤ اور دادا رام کمار کا قتل دنکور کے بلو کھیرا گاؤں میں اس وقت کیا جب وہ سو رہے تھے۔
جیسمین نے پولیس کو بتایا کہ پورا خاندان اس کے والد کی بے حیائی اور اپنی ماں کے ساتھ عمومی بے حسی سکے بارے میں جانتا تھا۔ اس نے الزام لگایا کہ اس کی والدہ پر تشدد اور ہراساں کیا جا تاتھا جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے والد کے گھر سے نکل گئی۔ اس نے بتایا کہ اس کے ماں باپ الگ رہتے تھے، اور یہ جوڑا طلاق کے عمل میں تھا۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے والدکے چہرے، گردن اور سر پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کا قتل کیا اور دادا، جو والد کے پاس ایک چارپائی پر سو رہا تھا، حملے کے دوران بیدار ہو گیا۔ پہچانے جانے کے خوف سے اس نے دادا پر بھی حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔
گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اشوک کمار نے بتایا کہ ملزم جیسمین کو گرفتار کر کےعدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور پولیس نے 7 ستمبر کی رات ہونے والے دوہرے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔