کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ گزشتہ روز مکمل نہ ہوسکا، سہ پہر میں شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا اب آج میچ وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا لیکن آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ منگل کوبھارت نے سری لنکا کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلنا ہے۔
پاکستان ٹیم لاہور میں بنگلہ دیش کو ہراکر دو پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہراکر دو پوائنٹس حاصل کئے ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش کا آخری میچ جمعے کو بھارت سے ہوگا لیکن لگاتار دو میچ ہارنے سے اس کی فائنل میں جانے کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔
پالی کیلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے نامکمل رہا تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ میچ آج ریزرو ڈے پر دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
اتوار کو پریماداسا اسٹیڈیم میں گرائونڈ میں پانی کورز سے آئوٹ فیلڈ میں داخل ہوگیا اسے خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ ریزرو ڈے بھارت کی اننگز24.1 اوورز میں 2وکٹ 147رنز سے دوبارہ شروع ہوگی۔ ویرات کوہلی 8اور کے ایل راہول 28گیندوں پر17رنز پر کریز پر موجود ہیں۔