مریم نواز نے سندھ پر فوکس کرلیا، اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع

08:50 AM, 11 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آئندہ ہفتے سندھ کے مختلف شہروں کے دورے پرکراچی پہنچیں گی جہاں وہ صوبے کے لئے نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرینگی اور اس دوران جماعت کی تنظیم کے کام کو مکمل کیاجائے گا۔ 

سینئر صحافی صالح ظافر کے مطابق مریم نواز شریف جو حالیہ دنوں میں لندن جانے کا ارادہ رکھتی تھیں اب انہوں نے سندھ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرلیاہے جہاں سے انہیں تواتر کےساتھ پیغامات مل رہےہیں کہ دورے پر آئیں تو صوبے کی متعدد قدآور اور اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کا ا علان کرینگی۔

مریم نواز کراچی کے علاوہ حیدرآباد جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں انہیں سکھر، میرپورخاص اور دوسرے شہروں سے بھی دورے کی دعوت ملی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف لاڑکانہ جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں جہاں جمعیت العلمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا راشد محمود سومرو بھی پاکستان مسلم لیگ نون کے اکابرین کے ہمراہ ان کے میزبان بننے کے خواہاں ہیں۔

مزیدخبریں