اسلام آباد: سابق وزیر اعظم ایک طرف امریکی سازش کا بیانیہ بنا رہے ہیں دوسری طرف امریکی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عمران خان نے آج بنی گالا میں امریکا کی سابق سفیر رابن رافیل سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے امریکا کی سابق سفیر رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں دوپہر سوا دو بجے ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔
ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔
یہ ملاقات تین سال پہلے ہوئ لیکن نون لیگ کے ترجمان TV کو اب خیال آیا، https://t.co/rg7XnT9eWR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 11, 2022
دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے عمران خان اور امریکا کی سابق سفیر کے درمیان ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور رابن رافیل کی ملاقات تین سال پہلے ہوئی تھی اب نہیں ہوئی۔