اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کے بردار نسبتی طلحہ اسد کو مبینہ طور پر اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ میرے بردار نسبتی طلحہ اسد کو کل رات ساڑھے 8 بجے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11/2 کی مسجد حدیبیہ کے قریب سے اغوا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ طلحہ اسد کو کالے شیشے والی ٹیوٹا ہائس کے ذریعے اٹھایا گیا ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ ان کے موبائل کی آخری لوکیشن گولڑہ شریف کی ہے۔
بعد ازاں طلحہ اسد کے بھائی محمد ہاشم اسد نے اسلام آباد کے شالیمار پولیس تھانے میں ضابطہ فوجداری کے سیکشن 365 کے تحت بھائی کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروادی ہے۔