اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایات پرسیلاب کے امدادی سامان اوراس کی تقسیم کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ایک'' ڈیجیٹل فلڈڈیش بورڈ'' کاآغازکیاجا رہا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ڈیش بورڈ سے عام لوگوں کوسیلاب سے متاثرہ افراد کے درمیان مالی امداداورامدادی سامان کی وصولی اور تقسیم کے بارے میں براہ راست معلومات ملے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصدامدادی سرگرمیوں اورامدادی سازوسامان کی وصولی اورتقسیم کے بارے میں تمام متعلقہ معلومات فراہم کرناہے۔ جاری عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے علاوہ عام لوگوں اورذرائع ابلاغ کوامدادی اقدامات کی معلومات سے باخبررکھاجائے گا۔
وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے وصول ہونے والی مالی امداد کا آڈٹ اے جی پی آر اور دنیا کی مشہورترین آڈٹ کمپنی کرے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اجلاس میں وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معلومات زندگی کی بحالی کا جائزہ لیا اور سڑکوں ،پلوں، بجلی کی فراہمی اور دیگرامدادی اقدامات کی بحالی پرکام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے خورونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔