قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، سری لنکا کا پاکستان کو فتح کیلئے 171 رنز کا ہدف

08:50 PM, 11 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کے باعث ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخری اوورز میں پاکستان فیلڈر کی ناقص فیلڈنگ اور کیچ ڈراپ کرنے پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے راجا پاکسا نے45 گیندوں پر شاندار 71 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ہسارنگا ڈی سلوا نے 36 اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے تین، افتخار احمد ،شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

مزیدخبریں