اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی کے مقدمہ میں تیسرے نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج شام 6 بجے تھانہ مارگلا میں بلایا گیا تھا لیکن عمران خان نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو اس سے قبل 9 اور10 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا ۔ 9 ستمبر کو عمران خان نے خود پیش ہونے کے بجائے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا تھا۔