اسلام آباد: عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد بڑھانے اور ان کیلئے تمام داخلی راستے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق عرا ق کے وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب رانا ثنا اللہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اس بارے میں بتایا۔
اس سے پہلے رانا ثنا اللہ نے اپنے عراق کے ہم منصب سے درخواست کی کہ ایران کی سرحد پر پھنسے پانچ سو پاکستانی زائرین کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے حضر ت امام حسین کے چہلم کے موقع پر عراق جانے کے خواہش مند پاکستانی زائرین کو خصوصی ویزے جاری کرنے اور ان کے لئے ایران عراق سرحد کو مستقل طور پر کھولنے کی بھی درخواست کی۔