گوجرانوالا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے اپنی تقاریر میں غلطیاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دن بدن یہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔گوجرانوالا میں تقریب سے جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے ایک اور بلنڈر کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ "میرے نوجوانو! میری پوری کوشش ہے کہ میں آپ کو نبی کریم ﷺکی زندگی اور سیرت سے آزاد کراؤں ۔"
میرے نوجوانو، میری پوری کوشش ہے کہ تمہیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سیرت سے آپ کو بھی آزاد کروں، کیونکہ ہم ابھی تک حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوئے ۔۔۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) September 11, 2022
مسلسل ہرزہ سرائیاں محض "سلپ آف ٹنگ" نہیں ہیں۔ اپنے دین کی حفاظت کریں، اس فتنے سے پناہ مانگیں۔
ریفرنس
دوسرا ٹوئیٹ pic.twitter.com/DWhXNBjoij
رواں ماہ کے شروع میں عمران خان نے بہاولپور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بھی بڑا بلنڈ کیا تھا اور انبیاء علیہم السلام کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار کردی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کبھی اپنی تقریروں میں جرمنی اور جاپان کی سرحد ملا دیتے ہیں، کبھی ہندوستان کی آبادی ایک ارب 400 کروڑ کردیتے ہیں ۔دن دن پہلے انہوں نے پاکستان کی آبادی قیام پاکستان کے وقت پہلے 40 کروڑ اور پھر تصحیح کرنے پر 40 لاکھ بتائی۔