راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور معاشی تباہی ، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا۔ عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں سے میں انتخابات ملتوی کئے گئے۔ مفتاح کے رونے سے بجلی اور پٹرول سستا نہیں ہو گا۔ ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے۔ سندھ میں غذائی قحط ہو گا، گندم، کپاس اور گنا نہ ہو گا، لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، صرف الیکشن ہی حل ہے۔‘
تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا۔عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہی ہوگا۔LCنہی کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔سندھ میں غذائی قحط ہوگا،گندم،کپاس اورگنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہی پہنچی۔صرف الیکشن ہی حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔ لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔ سیلاب نے پی پی پی کی سیاست دفن کر دی ہے۔ نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا۔ عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا، جیل بھیجنا ممکن نہیں، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔‘
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے۔سیلاب نےPPPکی سیاست دفن کردی ہے۔نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانےگا۔عمران کونااہل کرنا،مائینس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہی۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022