لاڑکانہ ،ڈاکوؤں نے بلاول بھٹو کو بھی لوٹ لیا 

Bilawal Bhutto,PPP,PMLN,PDM,Nawaz Shairf,Pakistan National Assembly

لاڑکانہ میں اندھیر نگری عروج پر ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی ڈاکوؤں نے نا بخشا ۔

ضلع لاڑکانہ کی تحصیل نوڈیرو میں بلاول بھٹو کے باغات بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے ،بلاول بھٹو کے باغات سے 24 گھنٹوں میں دو بار چور آئے اور اپنی کاروائی ڈال کر نکل گئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق چور بھٹو سٹیٹ میں لگے ٹیوب ویل کا یوپی ایس اور ٹرانسفارمر سے کوائل لے اُڑے ،دو ماہ قبل بھی چور بلاول بھٹو کے باغات میں لگے سولر پینل کی پلیٹس اور بیٹریاں بھی چوری کر کے لے گئے تھے ۔